محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کے علاوہ سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوگی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، حیدر آباد، میر پورخاص ڈویژن اور کشمیر میں تیزہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی۔ بعض علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں ایک سو انتیس ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج سب سے زیادہ گرمی دلبدین میں پڑی جہاں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید دو سے تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔