ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امداد صرف بیس ارب ڈالر ملی جبکہ ملک کو اٹہتر ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو پاکستانی فوجی صرف نوسو ڈالرمیں پڑتا ہے جبکہ امریکی فوجی پر ایک لاکھ ڈالر خرچ ہوتے ہیں اسلئے وہ پاکستانی فوجیوں کو مروا رہا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ہوا کے سوا سب چیزوں پر ٹیکس عائدکر دیا ہے جبکہ اقتدار میں بیٹھےاکسٹھ فیصد ارکان اسمبلی ٹیکس ادا نہیں کررہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے فیصل آباد میں سولہ لاکھ مزدور بے روزگارہوچکے ہیں