کراچی بندرگاہ پر85ہزار ٹن سے زائد سامان کی ہینڈلنگ

کراچی(کامرس رپورٹر) کراچی کی بندرگاہ پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 50 ہزار751ٹن درآمدات اور34ہزار 407 ٹن برآمدات پر مشتمل 85ہزار 158 ٹن سامان بحری جہازوں سے اتارا اوران پر لادا گیا۔درآمدات میں3ہزار37ٹن کیمیاوی کھاد‘10ہزار500ٹن کوئلہ‘ 4ہزار894ٹن راک فاسفیٹ‘ 9ہزار 512 ٹن پیٹرولیم وتیل 22ہزار808ٹن جنرل کارگو اوربرآمدات میں 20ٹن بلک کارگو‘5ہزار448ٹن سیمنٹ‘ ایک ہزار 700ٹن ایتھانول اشیرہ‘27ہزار 239ٹن جنرل کارگو شامل تھا۔ اس دوران 5بحری جہاز وکٹری نمبر1‘ ٹیبرنیکل پرنس یوفلاور‘ کوٹا اعظم اورہنجن ڈربن برتھوں پر لنگرانداز ہوئے جبکہ 2بحری جہاز سارہ اورکنگ الفریڈ بندرگاہ سے روانہ ہوگئے۔ کے پی ٹی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں مزید 8بحری جہازوں کی بندرگاہ آمد متوقع ہے۔ ان میں چیمپئن اسٹار‘ماڈرینا‘ بریس بین‘ کورفا‘ جولی‘ جیاتائی‘ اوشین پرنس اورموڈان سونگ شامل ہیں یہ بندرگاہ پر49ہزار ٹن کوئلہ‘31ہزار 499ٹن کیمیاوی کھاد اورکنٹینرز اتاریں گے۔ ساتھ ہی 28ہزار ٹن شیرہ اورجنرل کارگو لادیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...