کتاب ”اعتراف خدمت“ محترم مجےد نظامی کے لئے!

عزےزم شاہد رشےد سےکرٹری نظرےہ پاکستان ٹرسٹ اور مصنف کتاب ”مادرِ ملت اور فےضانِ نبوت“ نے اےک ناےاب کتاب560 صفحات پر مشتمل بڑی جستجو اور کاوش کے بعد تحرےک پاکستان کے سرگرم رکن ”مجاہد پاکستان“ اور معتبر حےثےت رکھنے والے صحافی محترم مجےد نظامی کی خدمات کو ترتےب دے کر پاکستان سے محبت رکھنے والوں کے لئے الحمراءہال مےں اےک بڑی تقرےب گولڈن جوبلی کے موقع پر پےش کی جبکہ محترم مجےد نظامی کی 50 سالہ صحافت کے اعتراف کی مجلس سجائی گئی تھی۔ کتاب کا ٹائٹل صفحہ پر جاذب نظر تصوےر محترم مجےد نظامی کی ہے۔ جس میں وہ ”مجاہد پاکستان“ ہیں۔ اندرون صفحات میں بہت عمدہ، نہایت شاندار تصاویر شامل کی گئی ہیں جس سے محترم مجید نظامی کی شخصےت کی عکاسی ہوتی ہے۔ شروع مےں ےادگاری تصوےر اپنی بےگم کے ہمراہ اور بےٹی رمےزہ مجےد نظامی کے ساتھ ہے جس سے اس گھر مےں محبت کی عکاسی ہوتی ہے۔ باقی تصاوےر بھی تارےخ سے پردہ اُٹھاتی ہےں۔
عنوان کی فہرست بڑی طوےل ہے جس مےں مجےد نظامی صاحب کا انٹروےو اور رمےزہ مجےد نظامی ”مےرے بابا مےری کائنات“ بڑے ہم ہےں۔ باقی تمام پاکستان کے چےدہ چےدہ کالم نوےسوں کے قلم پارے شامل ہےں۔ ان کالموں مےں مجےد نظامی کی سوچ، نےت ،کردار، عمل اور حوصلہ مےسر آتا ہے۔ ان کی صحافتی خدمات تو 70 سال پر مشتمل ہے مگر نوائے وقت کی اےڈےٹر شپ کے 50 لگاتار سال ہےں جس مےں مجےد نظامی صاحب جہاد کرتے اور کلمہ حق کہتے رہے اور اسلامی فلاحی مملکت کے لئے بھی سرگرداں رہے۔ پیش گفتار میں ڈاکٹر پروفیسر رفیق احمد نے مجید نظامی صاحب کو اپنی ذات میں ایک پوری تحریک سے نوازا۔ ان کے قلم اور فعل کو خوبصورتی سے بیان کیا ہے۔ شاہد رشید سماجی کاموں میں بھرپور تجربہ رکھنے والے متحرک نوجواں ہیں اور منتظم اطوار سے بخوبی واقف ہیں۔ ان کی یہ کاوش معاشرہ کے لئے کھلی تصویر ہے۔ اس تحفہ کتاب میں نظامی صاحب کی تصاویر مختلف سربراہان مملکت اور دیگر ایسی شخصیات کے ساتھ ہیں شامل کی گئی ہیں۔
اس کتاب کے بیک ٹائٹل پر محترم مجید نظامی اور ڈاکٹر جاوید اقبال کی تصویر ہے جو بڑی اہمیت کی حامل اور قدیمی دوستی کی علامت ہے اور ڈاکٹر جاوید اقبال نے مجید نظامی کی ملی و دینی فرائض کی بجا آوری، ہمت و حوصلہ پر داد تحریر کی ہے اور مجید نظامی کی تحریک پاکستان کی خدمات کا ذکر کیا اور ایک اعلیٰ فقرہ ”مجید نظامی ایک صحافی ہی نہیں بلکہ قوم کا درد رکھنے والے محب وطن پاکستانی مسلمان ہیں“ سچے کھرے اور نظریاتی پاکستانی ہیں اور ان کی خدمات کو سراہا ہے۔ مجید نظامی صاحب کو کئی ادوار میں حکومت میں بڑے عہدے پیش ہوئے، صدر پاکستان تک آفر ہوئی اور اعلیٰ درجہ کے محکمہ جات اور مالی منفعت میسر آتی رہی مگر آپ نے اپنے پیشہ کی صدارت اے پی این ایس قبول کی اور ہر صدر کے سامنے اپنی خالص پوزیشن پیش کی اور حاضرین کو ششدر و حیران کر دیا، خواہ وہ صدر ایوب خان ہوں، یحیٰی خاں ہو، بھٹو ہو، ضیاالحق ہو یا پرویز مشرف ہو۔ ہر سیاسی شخصیت خاص کر میاں نواز شریف خاص عزت کرتے ہیں کہ محترم مجید نظامی صاحب سے ملاقات کر کے ان تصاویر میں آپ کو جھلک نظر آ جائے گی کہ کون کس طرح ملا ہے۔
کتاب کی زینت رنگا رنگ تاریخی واقعات کی تصاویر نے بڑھا دی ہیں۔ کتاب کی پرنٹنگ اور کاغذ اعلیٰ درجہ کے ہیں۔ ایک عمدہ سٹینڈرڈ کی تحریر اور ترتیب ہے۔ ہم دل کی گہرائیوں سے اس تاریخی کاوش پر شاہد رشید کو مبارکباد دیتے ہیں کہ انہوں نے محترم مجید نظامی کے افکار کو بہت عمدہ طریقے سے لوگوں تک پہنچایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن