لاہور (خصوصی رپورٹ) بھارت میں کرپشن کیخلاف جدوجہد کرنے والے بزرگ رہنما انا ہزارے نے نومنتخب بھارتی صدر پرناب مکھر جی کیخلاف کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت لانے کا اعلان کیا ہے امت رپورٹ کے مطابق انا ہزارے نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 25 جولائی کو پرناب مکھرجی کی حلف برداری کے موقع پر یہ ثبوت پیش کریں گے جنہیں دیکھ کر اندازہ ہو جائے گا کہ بھارتی قوم نے جس شخص کو صدر منتخب کیا ہے اس کی حقیقت کیا ہے۔