لاہور (سپورٹس رپورٹر) اولمیکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سوئمنگ ٹیم کے منیجر صدر پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن زوریز لاشاری نے کہا ہے کہ نظم وضبط کے حوالے سے پاکستان کا ہمیشہ بین الاقوامی کھیلوں میں اچھا کردار رہا ہے اس مرتبہ بھی اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھیں گے۔ لندن روانگی سے قبل نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس میں اسرار خان 100 میٹر فری سٹائل میں جبکہ انعم بانڈے 400 میٹر انفرادی میڈلے میں حصہ لیں گی۔ توقع ہے کہ وہ اپنے نیشنل ریکارڈ کو دنیا کے بہترین سوئمر کے ساتھ مقا بلے میں بہتر کرنے کی کوشش کرینگے۔ 1975ءمیں چین کا دورہ کرنے والی پاکستان ٹیم کا کپتان تھا۔