ہمیں گیلانیوں نہیں، بے ضمیر، مفاد پرستوں کے ہاتھوں شکست ہوئی: سکندر بوسن

لاہور (نیوز ڈیسک) ملتان کے حلقہ این اے 151 میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی سے شکست کھانے والے شوکت حیات بوسن کے بڑے بھائی اور سابق وفاقی وزیر زراعت سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ ہمیں گیلانیوں کے ہاتھوں شکست نہیں ہوئی بلکہ ان بے ضمیر اور مفاد پرست عناصر کے ہاتھوں ہوئی ہے جو اپنے مفاد کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سکندر بوسن نے کہا کہ جس طرح ووٹ خریدے گئے اس طرح اگر بھارت سے منموہن سنگھ بھی الیکشن لڑتے تو کامیاب ہوجاتے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے 61 ہزار عوام نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کرپٹ عناصر کیخلاف فیصلہ دیدیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کرپشن، بدعنوانی، لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بیروزگاری اور اداروں کی تباہی کے ذمہ داران کیخلاف اظہار نفرت کیلئے انتخابات میں حصہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...