پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت، وزارت دفاع اور داخلہ کو لاپتہ افراد کیس میں سولہ اگست تک تحریری جواب جمع کرانے کے احکامات جاری کردیے۔

Jul 25, 2012 | 18:24

سٹی رپورٹر

پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس مسز ارشاد قیصر نے کی۔ سماعت کے دوران جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا بتائیں کہ وادی تیراہ میں حکومتی رٹ کیوں قائم نہیں ہے اگر لاپتہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوتی تو ہم مداخلت نہ کرتےہمیں کارروائی پر مجبورنہ کیاجائے۔بڈھ بیر سے اغوا ہونے والے واپڈا کے تین اہلکاروں کے حوالے سے سماعت کرتے ہوئے جسٹس دوست محمد خان کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ بڈھ بیر میں سکیورٹی فورسز کے اہلکارقیام امن میں ناکام رہے ہیں جس کے بعد عدالت نے بڈھ بیر کیس میں سکیورٹی فورسز اور پیراملٹری فورس سے جواب طلب کرلیا۔

مزیدخبریں