افغانستان سے انخلاءکا آغاز : سی آئی اے دو برس میں چھ خفیہ اڈے بند کر دے گی

افغانستان سے انخلاءکا آغاز : سی آئی اے دو برس میں چھ خفیہ اڈے بند کر دے گی

Jul 25, 2013

کابل(اے پی اے )امریکی ادارے سی آئی اے نے افغانستان میں اپنے خفیہ اڈوں کو بند کرنا شروع کر دیا ہے۔ سی آئی اے کے اڈے بند کرنا افغانستان سے امریکا کے انخلا کے عمل کا آغاز ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے اگلے دو برسوں میں سی آئی اسے کے بارہ میں سے چھ خفیہ اڈے بند کر دیئے جائیں گے۔ سینئر امریکی انٹیلی جنس اور انتظامیہ کے افسروں کے مطابق القاعدہ کی اہم قیادت کے خاتمے کے بعد خطے میں سی آئی اے کے کردار میں کمی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے سی آئی اے کو نئے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر اور شام میں باغیوں کو اسلحے کی فراہمی ان میں سے چند ایک ہیں۔

مزیدخبریں