لاہور+گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) پنجاب انٹرمیدیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام جماعت دہم کے ہونیوالے امتحانات میں لڑکیاں ایک مرتبہ پھر زیادہ پوزیشنیں لینے میں کامیاب ہو گئیں پنجاب بھر میں ٹاپ پوزیشن اورسائنس گروپ میں ٹاپ پوزیشن لڑکیوں کے نام رہی لاہور بورڈ میں طالبات بازی لے گئیں جبکہ آرٹ گروپ میں لڑکے پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب ہو گئے، گوجرانوالہ میں لڑکوں نے لڑکیوں سے سبقت لے لی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں 8 طلبہ اور 7 طالبات شامل ہیں۔ نتائج کا باقاعدہ اعلان آج ہوگا۔ننکانہ صاحب کی رہائشی گریژن گرلز ہائی سکول کی کائناٹ فاطمہ نے 1028نمبر لیکر پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی، لاہور کے محمد روحیل طارق نے 1026نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے لاہور کی رہائشی مریم فرمان رانا اور خوش بخت نے1025نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کر لی پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر نے والی کائناٹ اکرم سائنس گروپ میں بھی پہلی پوزیشن پر رہی لڑکیوں کے سائنس گروپ میں مریم فرمان رانا اور خوش بخت نے دوسری پوزیشن حاصل کی امن فاطمہ نے 1024نمبر لیکر لڑکیوں کے سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی لڑکوں کے سائنس گروپ میں روحیل طارق کی پہلی پوزیشن رہی محمد کومیل نے 1023لیکر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ذیشان علی اور منصور احمد نے 1021 نمبر لیکر سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی آرٹس گروپ میںروای روڈ کا محمد حسنین نے 991 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کر لی قصور کے رہائشی حافظ محمد ہارون نے 946لیکر لڑکوں کے آرٹس گروپ میں دوسری ،شیخوپورہ کے محمد عدنان اور پتوکی کے عدنان اقبال نے 945نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کر لی لڑکیوں کے آرٹس گروپ میں شیخوپورہ کی رہائشی سونیا نصیر نے 974لیکر پہلی پوزیشن حاصل کر لی لاہور کی میمونہ نے 967نمبر لیکر دوسری ثمن علی نے 964نمبر لیکر لڑکیوں کے آرٹس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ علاوہ ازیں نتائج کے اعلان کا آغاز صبح 10 بجکر 10منٹ پر کیا جائے گا لاہور میں ایم این اے حمزہ شہباز تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ہونگے۔گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق نتائج کے مطابق نمایاں پوزیشنوں میں آٹھ لڑکے اور سات لڑکیاں شامل ہیں، اس طرح لڑکوں نے لڑکیوں کو مات دے دی، کومل عارف نے 1021 نمبر لے کر بورڈ میں ٹاپ کیا۔ سیرت ریاض نے 1019 نمبر لے کر دوسری، زین علی سید اور محمد حماد نصیر مغل نے مشترکہ طور پر 1018 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 70.53 فیصد رہا۔ سائنس گروپ بوائز میں زین علی سید اور محمد حماد نصیر مغل نے 1018 نمبر لے کر مشترکہ طور پر پہلی، عبدالرافع اور بلاول ندیم نے 1013 نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری اور طلحہٰ اعجاز نے 1012 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ طالبات میں کومل عارف نے 1021 نمبر لے کر اول، سیرت ریاض نے 1019 نمبر لے کر دوسری اور معصومہ باجود نے 1014 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ بوائز میں علی نے 929 نمبر لے کر دوسری اور پرائیویٹ امیدوار اسد رفیق نقے 920 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طالبات آرٹس گروپ میں منزہ نے 977 نمبر لے کر پہلی، سیدہ عائشہ گلزار اور عالیہ عندلیب نے 974 نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن اور منیبہ شہزادی نے 972 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن آج صبح 10 بجے ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ کے زیراہتمام میٹرک میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کرینگے۔مانگٹانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول موڑ کھنڈا کے سینئر ٹیچر محمد اکرم ناز کی بیٹی کائنات اکرم نے امسال میٹرک کے امتحان میں رولنمبر 105512 کے تحت لاہور بورڈ بھر میں 1028 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، کائنات کی اس کامیابی پر علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔نمائندگان کے مطابق فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال اور بہاولپور کے تعلیمی بورڈز نے بھی میٹرک کے سالانہ امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلبا کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق طالبات نے میدان مار لیا اور وہ بازی لے گئیں ہیں۔ فیصل آباد میں مجموعی طور پر پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں۔ ساہیوال بورڈ میں بھی طالبات آگے رہیں سرگودھا بورڈ میں زیادہ تر پوزیشن طالبات کے حصے میں آئیں۔ بہاولپور بورڈ میں بھی طالبات نے میدان مار لیا اور تینوں پوزیشنوں پر طالبات براجمان رہیں۔
میٹر ک کے پوزیشن ہولڈر کا اعلان‘ لاہور بورڈ میں طالبات بازی لے گئیں ‘ گوجرانوالہ میں طلبہ کی سبقت
Jul 25, 2013