پاک فضائیہ کے مشاق طیارے کو پائلٹ نے تباہی سے بچا لیا، فیول ٹینکیاں دریائے سندھ میں گرنے سے دھماکہ

Jul 25, 2013

نوشہرہ (آن لائن) پاک فضائیہ کے پائلٹ نے فنی خرابی کے باعث طیارے کی دو ٹینکیاں دریائے سندھ میں پھینک دیں اور طیارے کو بحفاظت کامرہ ایئر بیس پر اتار لیا گیا۔ تربیتی مشاق طیارہ کامرہ بیس سے معمول کی تربیتی پرواز کیلئے اڑا تو صرف چار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد نوشہرہ کے علاقے کنڈ میں طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس پر پائلٹ نے انتہائی مہارت سے طیارے کی دو فیول ٹینکیاں دریائے سندھ میں پھینک دیں اور طیارے کو بحفاظت کامرہ بیس پر اتار لیا۔ ڈی پی او نوشہرہ میاں سعید کے مطابق پولیس نے انہیں طیارہ تباہ ہونے کی اطلاع دی تھی تاہم ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں فنی خرابی کے باعث ٹینکیاں گرائی گئیں اور طیارے کو بحفاظت کامرہ بیس پر اتار لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں