کار حادثہ کیس: بھارتی اداکار سلمان خان پر فرد جرم عائد

ممبئی (نوائے وقت نیوز) کار حادثہ کیس میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ 10 سال قید ہو سکتی ہے۔ ممبئی کی سیشن عدالت میں سلمان خان کے خلاف 2002ء کے کار حادثے کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے سلمان خان پر فرد جرم عائد کر دی ہے تاہم سلمان خان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر سلمان خان قصوروار پائے جاتے ہیں تو انہیں 10 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ قبل ازیں سیشن کورٹ نے 24 جون کو سلمان خان کی جانب سے نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی تھی گزشتہ سماعت پر سلمان خان بہنوں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...