پاکستان، بھارت قریبی تعلقات سے ہمارا اور عالمی مفاد وابستہ ہے: جوبائیڈن

ممبئی (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن+ اے ایف پی) امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت قریبی تعلقات سے امریکہ اور عالمی مفاد وابستہ ہے۔ پاکستان بھارت تعلقات میں پیشرفت سب کے فائدے میں ہو گی۔ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری بالخصوص اس خطے کو مزید محفوظ بنا دے گی۔ ممبئی سٹاک ایکسچینج میں خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت سرمایہ کاری کے حوالے سے حالات سازگار بنائے اور باہمی تجارت کے حوالے سے امریکی کمپنیوں کو درپیش مسائل حل کرے۔ امریکہ بھارت کے ایشیائی ممالک سے معاشی روابط کا خیر مقدم کرتا ہے۔ نئی دلی میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے بھارت کے مشرقی ممالک کی معیشتوں کے ساتھ تعاون کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مشرق کی جانب دیکھتا ہے اور امریکا مغرب کی جانب، پیسفک خطے کے ممالک سے معاشی روابط بڑھانے کا خواہشمند ہے۔ اے پی پی کے مطابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے من موہن سنگھ اور دیگر سے ملاقاتوں کے دوران سٹرٹیجک اور دیگر دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...