کمرشل بینکوں سے قرضوں کے اجراءمیں 76ارب 56 کروڑ روپے کمی

کمرشل بینکوں سے قرضوں کے اجراءمیں 76ارب 56 کروڑ روپے کمی

لاہور (کامرس رپورٹر)ملک بھر میں صنعتی و تجارتی سرگرمیاں ماند پڑنے کے باعث ایک ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے قرضوں کے اجراءمیں 76ارب56کروڑ روپے کی کمی ہو گئی اور بینکوں کی جانب سے کل 650ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے۔سٹیٹ بنک کے ذرائع کے مطابق رمضان المبارک میں ڈیپازٹس 70ارب79کروڑ روپے کی کمی سے 2195ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کی سرمایہ کاری 26ارب روپے کے اضافے سے 1401.68ارب روپے اور بینکوں کے کل اثاثے 9135ارب روپے ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...