لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اعجازالاحسن نے ایف بی آر کی جانب سے ادارہ منہاج القرآن کو آڈٹ کے نوٹس جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ایف بی آر اور ان لینڈ ریونیو حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ منہاج القرآن تعلیمی درس گاہ ہے مگر اسکے باوجود سال 2012 تک کی ٹیکس ریٹرن جمع کرائی گئیں اور آڈٹ کا عمل مکمل کیا۔ ماڈل ٹاؤن واقعہ کے بعد ایف بی آر نے سیاسی بنیادوں پر اور ادارے کی ساکھ کو متاثر کرنے کے لئے 30 جون کو آڈٹ نوٹس جاری کئے ہیں۔ تعلیمی درسگاہ کے حوالے سے آڈٹ کرنا خود ایف بی آر کے قوانین کی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت بھجوائے گئے نوٹس کو واپس لینے کا حکم دے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت دس ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لئے طلب کر لیا۔
منہاج القرآن کو آڈٹ نوٹس ہائیکورٹ نے ایف بی آر، ان لینڈ ریونیو حکام سے جواب مانگ لیا
Jul 25, 2014