اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر مشرف کے شناختی کارڈ کی مدت ختم ہو گئی۔ پرویز مشرف کے شناختی کارڈ کی مدت 30 جون 2014ء کو پوری ہو چکی ہے۔ مشرف کو 12 جولائی 2002ء کو شناختی کارڈ جاری کیا گیا تھا۔ سابق صدر نے نیا شناختی کارڈ بنوانے کی درخواست اب تک نہیں دی۔ شناختی کارڈ میں نام جنرل پرویز مشرف درج ہے۔ منسوخ شدہ کارڈ پر اب تک آرمی ہائوس کا پتہ درج ہے۔ شناختی کارڈ کی مدت ختم ہونے پر سابق صدر اپنے بینک اکائونٹ کا استعمال نہیں کر سکتے۔