امریکہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دئیے 2 پاکستانیوں کی تحفظ کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور (وقائع نگار خصوصی) امریکہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دئیے گئے دو پاکستانیوں نے تحفظ کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ نذیر احمد اور محمد حسین گل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکہ نے دونوں کو لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں دہشت گرد قرار دے کر اپنے شہریوں کو ان کے ساتھ ہر قسم کے کاروباری لین دین اور روابط رکھنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ امریکی حکومت کا یہ عمل انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے کیونکہ امریکہ نے صرف الزامات عائد کیے اس حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت پاکستان کو حکم دیا جائے کہ اپنے دونوں شہریوں کو امریکہ میں بھرپور قانونی معاونت فراہم کی جائے تاکہ دونوں اس الزام سے باعزت بری ہو سکیں۔
دو پاکستانی/ درخواست

ای پیپر دی نیشن

پھا پھا کٹنی

 پھا پھا کٹنی  ایک ایسا لفظ ہے جو  اردو،  پنجابی،  ہندی اور مختلف علاقائی زبانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔  پھا ...