پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے ٹو سے واپسی کے بعد علاج کیلئے سکردو سے اسلام آباد پہنچ گئیں

Jul 25, 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ علاج کیلئے سکردو سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ ثمینہ بیگ نے میڈیا سے بات کرتے کہا کے ٹو کا سفر ایک مشکل ترین سفر تھا۔ سفر شروع کیا تو بہت بارش اور برف باری ہورہی تھی۔ سفر شروع کرنے سے پہلے سب خوش اور فٹ تھے۔

دنیا کی خطرناک ترین چوٹی پر جانا کٹھن سفر تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ثمینہ بیگ سمیت 8 افراد کی ٹیم کے ٹو کا سفر کرکے واپس لوٹ آئی ہے۔
ثمینہ بیگ

مزیدخبریں