پاکستان سری لنکا کے درمیان پانحواں ون ڈے کل ہو گا : کھلاڑی پرعزم‘ میچ میں کامیابی حاصل کرینگے : اظہر علی

لاہور (نمائندہ سپورٹس) شاہینوں نے پانچویں اور آخری ون ڈے میں آئی لینڈرز پر جھپٹنے کے لیے تیاریاں تیز کر دیں۔ قومی ٹیم سیریز چار ایک سے اپنے نام کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ اظہر علی الیون پانچواں اور آخری میچ جیت کر سیریز چار ایک سے جیتنے کے لیے بے تاب ہیں۔ گرین شرٹس ہمبنٹوٹا میں ڈیرے ڈال چکی ہیں۔ پاکستانی ٹیم بیٹنگ ، فیلڈنگ اور باو¿لنگ کے شعبوں میں مزید نکھار پیدا کرنے کے لیے میچ سے قبل وقت کا بھرپور فائدہ اٹھائے گی جس کے لیے قومی کھلاڑیوں نے صبح سے ہی پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے۔اظہر علی نے کہا ہے کہ سیریز جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں ۔سینئر کھلاڑی بھی ذمہ داری نبھا رہے ہیں ۔ محمد حفیظ نے باﺅلنگ پر پابندی لگنے پر دبا ﺅ نہیں لیا اور بلے باز کی حیثیت سے اچھا پرفارم کررہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آخری میچ جیت کر چیمپئنز ٹرافی کیلئے پوائنٹس مزید بڑھائیں گے ۔باﺅلرز نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ سپن باﺅلنگ میں یاسر شاہ اور شعیب ملک کردار نبھا رہے ہیں ۔ لنکن قائد اور کوچز ٹیم کی ناقص کارکردگی سے نالاں ہیں۔ انجلیو میتھیوز نے کہا ہے کہ سیریز تو ہاتھ سے نکل گئی لیکن آخری میچ میں کامیابی سمیٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ باﺅلرز سیریز میں وہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں جن کی ان سے توقع تھی ۔ بیٹنگ میں خامیاں ہیں جن پر قابو پانے کی ضرورت ہے ۔ تمام کھلاڑیوں پر واضح کردیاہے کہ آخری میچ میں اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی تاکہ اعتماد بحال ہو اور ٹی ٹونٹی سیریز میں اچھے طریقے سے کھیل سکیں ۔ آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر دو بجے شروع ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...