پی ایچ ایف تحقیقاتی کمیٹی کی کارروائی کا ابتدائی مرحلہ مکمل

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنی کارووائی کا ابتدائی لاہور کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ جس میں ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ دانش کلیم نے اپنے بیانات قلم بند کرائے۔ بعد ازاں دانش کلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں تین تین سو میچز کھیلنے والے کھلاڑی پوری توجہ سے نہیں کھیلے جس کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو تاریخ کی بدترین شکست ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018ءمیں ہونے والے عالمی کپ کو مد نظر رکھ کر ابھی سے تیاری شروع کرنی چاہیے اگر حکومت نے اب بھی عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا تو اس کے بھیانک نتائج سامنے آئےں گے۔ کمیٹی ٹیم مینجمنٹ، سلیکشن کمیٹی اور کھلاڑیوں کے بیانات قلم بند کرنے کے بعد لاہور سے تعلق رکھنے والے سینئر سپورٹس صحافیوں سید علی ہاشمی، چودھری اشرف، یوسف انجم ودیگر نے اپنی تجاویز دیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...