لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب نے قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئے انقلابی اقدام کا اعلان کیا ہے، جس سے ہاکی کے کھیل میںنوجوانوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا اور نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا، سپورٹس بورڈ پنجاب ہاکی کے کھیل کو ازسر نو فعال کرنے کیلئے انٹر ڈسٹرکٹ انڈر17بوائز ہاکی چیمپئن شپ منعقدکر رہا ہے۔چیمپئن شپ 14سے25اگست تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوگی،جس میں صوبہ بھر کے اضلاع کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پہلی چار پوزیشنز حاصل کرنیوالی ٹیموں کو انعامات دیئے جائیں گے،مین آف دی میچ کا ایوارڈ کے انعامات دیئے جائیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کی جانب سے تمام ضلعی سپورٹس افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، تمام ٹیموں کو 13اگست تک لاہور رپورٹ کرنیکی ہدایت بھی جاری کردیں۔