عید پر ڈرامہ ”چاند کب نکلے گا“ کی ٹکٹوں کی زائد قیمت پر فروخت کی انکوائری کا حکم

لاہور (کلچرل رپورٹر) ایگز یکٹو ڈائر یکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن (ر)عطاءمحمد خان نے عید کے موقع پر پیش ہونے والے ڈرامہ ” چاند کب نکلے گا“ کی ٹکٹوں کی زیادہ قیمت پر فروخت کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ڈرامے کے پروڈیوسر کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے میں کسی صورت بھی عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہمیشہ پبلک کو آسان اور سستی تفریح مہیا کی جائے گی اور ٹکٹوں کے جوریٹ مقرر ہیں انہی پر ان کی فروخت یقینی بنائی جائےگی۔ عوام میں اگر کوئی بھی ڈرامہ پروڈیوسر ٹکٹ زیادہ قیمت پر فروخت کرے تو وہ فوری انتظامیہ کو آگاہ کرئے تاکہ اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...