پانامہ لیکس کے معاملے میں سڑکوں پر آنا پڑا تو گریز نہیں کرینگے: اعتزاز

Jul 25, 2016

لاہور (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر سڑکوں پر آنے سے بھی گر یز نہیں کیا جائیگا‘ پیپلز پارٹی ہرگز جمہوری نظام کے خلاف نہیں لیکن ایسا بھی نہیں ہو سکتا کہ حکمرانوں کو کرپشن اور عوام پر مہنگائی بم برسانے کی کھلی چھوٹ دیدی جائے۔ ایک انٹرویو کے دوران اعتزاز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کرپشن کرکے چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل پیرا ہے، حکمران پانامہ لیکس سے پیچھا نہیں چھڑا سکیں گے۔ حکمران پانامہ لیکس کے معاملے کو دبانے کی کوشش کرتے رہے تو پیپلز پارٹی کے پاس عوامی طاقت موجود ہے۔

مزیدخبریں