لاہور (این این آئی) محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سابق پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہا ہے کہ عوام اور پیپلز پارٹی کے جیالوں نے نام نہاد قیادت کی ’’دبئی مارکہ سیاست‘‘ کو مسترد کردیا ہے۔ رینجرز کی کوششوں سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے ٹال مٹول سے کام لیکر اپنی ’’اہمیت‘‘ دکھانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ، کابینہ اور ایک خاندان کا دبئی میں جا کر اجلاس کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔