مڈغاسکر (اے پی پی) افریقی ملک مڈغاسکر میں غذائی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ خشک سالی کے سبب مڈغاسکر کی حکومت کو غذائی بدامنی اور بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی بنا پر حکومت اور عوام سخت مشکلات میں گھر گئے ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق غذائی قلت نے پورے جنوبی مڈغاسکر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔