بزرگ سیاستدان معراج محمد خان کی فاتحہ سوئم ‘ حاصل بزنجو‘ این ڈی خان و دیگر شخصیات کی شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بزرگ سیاستدان معراج محمد خان کا سوئم اتوار کے روز ان کی رہائشگا پر ہوا جس میں سیاسی ،سماجی شخصیات ،مزدور رہنماﺅںاور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پرمعراج محمد خان کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔سوئم میں شرکت کرنے والی شخصیات میں بزرگ سیاستدان سردار شیر باز خان مزاری، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما پروفیسر این ڈی خان، سینیٹر تاج حیدر، نجمی عالم، راشد ربانی، وقار مہدی، رکن صوبائی اسمبلی جاوید ناگوری، لطیف مغل، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر معراج الہدٰی صدیقی، اسد اللہ بھٹو، مجاہد چنا، ممتاز قانون دان جسٹس ریٹائرڈرشید اے رضوی، محمو د الحسن ، مزدور رہنما منظور رضی، کرامت علی، سردار نزاکت حسین،یوسف مستی خان، ڈاکٹر کلیم بٹ،مومن خان مومن، اختر حسین،جاوید لطیف ،جہان عالم ،سینئر صحافی و کالم نویس پروفیسر توصیف احمد خان سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔وفاقی وزیر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ صاف ستھری نظریاتی سیاست کی سیاسی حلقوں میں ان کا نام شروع سے ہی بہت عزت و احترام کے ساتھ لیا جاتا رہا ہے ،پاکستان کی سیاست میں ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

ای پیپر دی نیشن