ماسکو (آئی این پی) روسی خبر رساں ایجنسی سپوتنک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کشمیر میں ہونیوالی جھڑپیں پاکستان اور بھارت کو نیو کلیئر جنگ کے دہانے پر لاسکتی ہیں۔ طویل عرصے سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو نظرانداز کرنے سے دنیا کو دو پرانے حریف ممالک( پاکستان بھارت) درمیان بھرپور نیوکلیئر جنگ کا خطرہ درپیش ہے۔ بھارت کے زیرکنٹرول علاقے کشمیر میں کشیدگی دوبارہ ابھر آئی ہے، وہاں کے لوگ پاکستان میں اپنے بھائیوں کے ساتھ متحد ہیں مسئلے کے حل کیلئے ون، ون معاہدے کے تحت دونوں ممالک کشمیر سے ایک ملین فوج نکال لیں اور علاقے دونوں جانب کے مقامی لوگ چلائیں انہیں زیادہ اختیارات دیئے جائیں مگر ایسا کبھی نہیں ہوا۔
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ، ایٹمی جنگ کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے: روسی ایجنسی
Jul 25, 2016