لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمیٹرین کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی61ویں سالگرہ کل 26 بروز منگل جولائی کو منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں پیپلزپارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر‘ ڈاکٹر ضرار یوسف اور عاقب سرور کے زیراہتمام سالگرہ کی تقریب کل سہ پہر پانچ بجے داتا دربار پر ہو گی۔ جس میں زرداری کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی اور عوام میں نیاز تقسیم کی جائے گی۔ اس موقع پر سابق صدر کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔
آصف زرداری کی 61ویں سالگرہ کل منائی جائیگی
Jul 25, 2016