جرمنی : خنجر کے حملہ میں خاتون ہلاک 2افراد زخمی، شامی پناہ گزین گرفتار

Jul 25, 2016

برلن( اے ایف پی) جرمنی میں شامی پناہ گزین نے خنجر کے وار کر کے خاتون کو ہلاک اور 2 افراد کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق ریت نسجن شہر میں 21 سالہ شامی پناہ گزین کا خاتون سے کسی بات پر جھگڑا چل رہا تھا۔ حملہ آور نے ذاتی رنجش پر حملہ کیا اور ایک خاتون اور شخص کو زخمی کرنے کے بعد دوسری خاتون کو مار ڈالا۔ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے دہشت گردی سے تعلق کے شواہد نہیں ملے۔

مزیدخبریں