اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان میں پاک ترک سکولوں کی ممکنہ بندش پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلے سے ہی شرح خواندگی کی انتہائی کم ہے پاک ترک سکولوں کی بندش پاکستان میں شرح خواندگی میں مزید کمی کا سبب بنے گی۔ گزشتہ روز ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم مضبوطی سے ترک جمہوریت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔