ناراض ارکان کے تحفظات بلا جواز پرویز خٹک کا منانے سے انکار:عمران نے جہانگیر ترین کو دمہ داری دیدی

پشاور (آئی این پی+ ثنا نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے بنی گالہ میں ملاقات کی ۔جس میں پرویز خٹک نے ناراض اراکین کے تحفظات کو بلاجواز قراردے دیا اور انہیں منانے سے انکار کر دیا جس پر عمران نے جہانگیر ترین کو ذمہ داری سونپ دی۔عمران نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ آگے حکومت کے خلاف تحریک چلانی ہے ناراض ارکان کو کسی بھی طرح سے منائیں۔ دریں اثنا ناراض ارکان کے معاملے اور وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے بیان پر غور کرنے کیلئے پی ٹی آئی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کی صدارت عمران خان کریں گے۔ اجلاس میں جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنما شریک ہوں گے۔ عمران خان اور پرویز خٹک آج اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ جہانگیر ترین نے ناراض ارکان سے رابطہ کیا ہے اور انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ادھر ناراض ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے خیبر پی کے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک عمران خان کی مداخلت پر ملتوی کر دی۔ ناراض ارکان کے مطابق عمران خان نے ان کے تحفظات آئندہ چار پانچ روز میں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔تاہم ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ اگر ان کے تحفظات دور نہ ہوئے تو 29 جولائی کو صوبائی حکومت کے خلاف کھلی احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...