شیوسینا نے بھارت کو ہندو ریاست قرار دینے کا مطالبہ کر دیا، کشمیر کی صورتحال تشویشناک ہے: اودھو ٹھاکرے

Jul 25, 2016

ممبئی (اے این این) بھارت نے ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے مودی سرکار سے بھارت کو ہندو ریاست قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسینا کے سربراہ اودھو ٹھاکرے نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم سیکولر ازم کا نعرہ بہت لگا چکے ہیں اب ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا ہمارے پاس صرف ایک ہی راستہ بچا ہے کہ بھارت کو ہندو راشٹرا قرار دیں تاکہ ہندوﺅں پر حملوں کو روکا جاسکے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ابتر ہے جو انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرکز میں حکومت تو بدلی ہے لیکن عام آدمی کو اسکا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
شیوسینا/ مطالبہ

مزیدخبریں