بھارتی وزراء کی پاکستان کیخلاف الزام تراشیاں اور کشمیر کے دورے کسی کام نہیں آئینگے: حافظ سعید

Jul 25, 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعةالدعوة پروفیسر حافظ محمد سعیدنے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کشمیریوں کے قتل عام کے بعد اب مگر مچھ کے آنسو بہانے کیلئے مقبوضہ کشمیر پہنچے ہیں،بھارت سرکار پہلے سرکاری سرپرستی میں قتل و غارت گری کراتی ہے اور پھرکشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کیلئے وہاں کے دورے کئے جاتے ہیں، مودی سرکار کو ایسی مذموم حرکتوں پر شرم آنی چاہیے اور نہتے کشمیریوں کے ظلم و قتل کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ جماعةالدعوة مقبوضہ کشمیر میں غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے اپنے کشمیری بھائیوں سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ وہ گزشتہ روز شیخوپورہ ریلوے سٹیشن کے قریب گورنمنٹ ہائی سکول کی گراﺅنڈ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر کشمیری شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ بھی اد اکی گئی۔ تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی امامت میں شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ کشمیری قوم سڑکوں پر موجود اور پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہی ہے۔ کشمیریوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں آج پاکستانی حکمران بھی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگارہے ہیں۔تحریک آزادی کو مضبوط ہوتا دیکھ کر بھارتی ایوانوں میں لرزہ طاری ہے۔ بھارتی وزراءکی پاکستان کیخلاف الزام تراشیاں اورکشمیر کے دورے کسی کام نہیں آئیں گے۔ مظلوم کشمیری کسی صورت بھارتی فوج کا غاصبانہ قبضہ برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ مظلوم کشمیریوں کیخلاف ایسے ہتھیار وںکا استعما ل کیا جارہا ہے جس سے انکی آنکھیں ضائع ہو رہی اور مختلف امراض پھیل رہی ہیں۔افسوسناک امر یہ ہے کہ آج اس ظلم پر بین الاقوامی دنیا نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی پر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ تحریک آزادی کشمیر پوری قوت سے جاری ہے اورجاری رہے گی۔ آج کشمیر کے گلی کوچوں میں پاکستانی پرچم لہرائے جارہے ہیں۔ حکومت پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ کشمیریوں کے اصل وکیل ہونے کا کردار ادا کرے اور ان کی کھل کر مددوحمایت کی جائے۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ جہاں آپ کا خون گرے گاوہاں ہمارا خون گرے گا۔
حافظ سعید

مزیدخبریں