لاہور میں بچوں کا اغوا سنگین معاملہ بن چکا ہے : سعدیہ سہیل رانا

Jul 25, 2016

لاہور( خبر نگار ) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے لاہور میں بچوں کے اغواء کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں بچوں کا اغواء سنگین معاملہ بن چکا ہے جبکہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے وسائل ہونے کے باوجود اغواء کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے میں ناکام نظر آرہے ہیں ۔ گزشتہ رورز بادامی باغ میں شہریوں نے ایک اغوا کار کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے بھی کیا ہے لیکن پولیس بچوں کا سراغ لگانے میں ناکام نظر آتی ہے ۔

مزیدخبریں