تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 54 سنٹی گریڈ کویت میں ریکارڈ

Jul 25, 2016

کویت سٹی (آئی این پی) زمین کی تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت شمال مغربی کویت کے موسمیاتی مرکز نے ریکارڈ کرلیا۔یہ درجہ حرارت 54 سینٹی گریڈ یا 129.3 فارن ہائیٹ تھا جو اتنا زیادہ تھا کہ پانی کو ہلکا ابالنے کے لیے کافی ہے۔ اسی روز عراق کے شہر بصرہ میں 53.9 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔عالمی موسمیاتی ادارے نے تصدیق کردی تو یہ زمین پر سب سے زیادہ درجہ حرارت کے ریکارڈز اپنے نام کرلیں گے۔

مزیدخبریں