دبئی (شوبز ڈیسک )اداکارہ میرا کو دبئی میں فیشن ویک میں شو سٹاپر کے طور پر مدعو کیا گیاتھا۔میرا واضح طور پر سپاٹ لائٹ کا دوبارہ حصہ بننے پر خوش تھیں۔ان کا جوش و خروش دیدنی تھا اور رن وے پر وہ کافی جگمگا رہی تھیں۔میرا اس کام کو سینکڑوں بار کرچکی ہوں گی مگر اس بار انہوں نے شو سٹاپر بننے کے پورے عمل کو پرستاروں کے لیے پیش کیا۔ ان کے زلفوں کو سنوارا گیا۔ میک اپ ٹیم بھی لگتا ہے ان کی پرستار ہے۔ریہرسلز پر انہوں نے اپنا پوری سو فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کیا۔اور ان کی محنت نے کام کر دکھایا اور وہ ایک اصلی رن وے کوئین نظر آرہی تھیں۔