لاہور(نمائندہ سپورٹس) سہ ملکی سیریز کے ایک میچ میں انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 56 رنز سے شکست دیدی۔ انگلینڈ لائنز نے پہلے کھیل کر سیم بلنگز کی تاریخی اننگ 175کی بدولت مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 324رنز کا مجموعہ سجایا۔ لیونگ سٹون نے 64رنز بنائے۔ بلاول بھٹی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان اے 266رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔اوپنر جاہد علی نے شاندار سنچری (103) سکور کی۔ جب تک وہ وکٹ پر موجود رہے میچ پر پاکستان کی گرفت رہی۔ ان کے آوٹ ہونے کے بعد میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا۔بابر اعظم نے 55رنز بنائے۔سیم بلینگز کو مین آ ف دی میچ قرار دیا گیا۔سہ ملکی سیریز میں تیسری ٹیم سری لنکا ہے جو اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی۔