پاکستان ہاکی لیگ کیلئے پی ایچ ایف کو سکیورٹی کلیرنس نہ مل سکی

لاہور( حافظ محمد عمران/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اکتوبر میں پاکستان ہاکی لیگ کے انعقاد کے لیے حکومت سے ابھی تک سیکیورٹی کلئیرنس نہیں مل سکی۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف حکام نے سیکیورٹی کلئیرنس کے لیے متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا ہے۔ ہاکی فیڈریشن نے لاہور، فیصل آباد اور گوجرہ میں پاکستان ہاکی لیگ کے میچز کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ ہاکی لیگ میں پانچ ٹیموں میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے بہترین ہاکی پلیئرز کو بھی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی لیگ کی آفیشل لانچنگ کے لیے تیرہ اگست کی تاریخ کا انتخاب کیا ہے آفیشل لانچنگ میں میوزیکل نائٹ کی بھی پلاننگ کی جا رہی ہے۔ ہاکی فیڈریشن ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی لیگ پر ایک محتاط اندازے کے مطابق 25 سے 30 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔ پی ایچ ایف حکام ہاکی لیگ کے انعقاد کے حوالے سے خاصے پرامید نظر آتے ہیں۔ تاہم اب گیند حکومت کی کورٹ میں ہے غیر ملکی کھلاڑیوں اور بین الاقوامی ہاکی سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات کی پاکستان آمد کے پیش نظر حکومتی سطح پر سیکیورٹی کلئیرنس ضروری ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق حکومت کیطرف سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی رواں سال ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے مختلف ممالک ات بات چیت سے روک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کلئیرنس کے لیے آئندہ چند دن اہمیت کے حامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...