ملک کے ہر بڑے شہر میںرینجرزکوخصوصی اختیارات دیئے جائیں‘شاہ اویس نورانی

Jul 25, 2017

کراچی(نیوز رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے لاہور خود کش دھماکہ کو پاکستان کے استحکام اور سلامتی پر حملہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملک کے اہم شہروں میں ایمر جنسی نافذ کی جائے اور ہر بڑے شہر میں رینجرز کو خصوصی اختیارات دیئے جائیں۔،ہمیں اپنے دشمنوں کی خبر گیری رکھنے میںسختی اختیار کرنا ہوگی۔جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے فیروزپورہ روڈ لاہور بم دہماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں، پاکستان کے دشمن ملک میں امن اور ترقی دیکھنا نہیں چاہتی۔
شاہ اویس نورانی

مزیدخبریں