مکرمی!بجٹ سال 2017-18 میں تمام سرکاری اداروں کی پنشن 10 فی صد بڑھائی گئی ہے مگر EOBI پنشنرز کی پنشن نہیں بڑھائی گئی ہے۔ ان بوڑھوں کی جوانیاں ملک کی خدمت کرتے ہوئے گزر گئیں، ان سے مسلسل پندرہ پندرہ سال اور اس سے بھی زیادہ عرصہ EOBI کیلئے ماہوار تنخواہ میں سے رقم کا مناسب حصہ کاٹا جاتا رہا۔ اب یہ ضعیف العمر پنشنرز صرف 5250 روپے ماہانہ پنشن سے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔میری حکومت سے دست بستہ استدعا ہے کہ یہ لوگ بھی پاکستان کے بزرگ شہری ہیں، ان کی پنشن کم از کم 7200 روپے ہونی چاہیے۔ چلیں اگر یہ ممکن نہیں تو کم از کم 10فی صد بڑھوتی کے احکامات صادر فرمائے جائیں۔ اگر یہ بھی نہ ہوسکے تو ان تمام کو ایک قطار میں کھڑا کرکے گولی سے اڑا دیا جائے۔(EOBI پنشنر مختار احمد ولد محمد فاضل، گلی امر تسریاں والی محلہ فضل آباد ملکوال منڈی بہائوالدین)
ای او بی آئی پنشنرز کی زبوں حالی
Jul 25, 2017