نفرت اور بربریت روکنے کیلئے قلم کار اپناکرداراداکریں: دلاورچودھری

Jul 25, 2017

لاہور (پ ر) ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین محمددلاورچودھری کی صدارت میں اعلیٰ سطحی تنظیمی اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سینئر وائس چیئرمین میاں محمدسعید کھوکھر ،شعبہ خواتین کی مرکزی چیئرپرسن نیلما ناہید درانی، مرکزی سیکرٹری جنرل محمدناصراقبال خان ، محمدآصف عنایت بٹ افتخار مجاز، سردارمراد علی خان،کاشف سلیمان، میاں محمداشرف عاصمی، ناصر چوہان، ملک غضنفر اعوان ،قاضی سعداخترقریشی،اسحق جیلانی، رقیہ غزل ،ممتازحیدر اعوان، نسیم الحق زاہدی،محمدشاہدمحمود اورضیا آفتاب شریک ہوئے۔اجلاس میں برہان وانی شہید کے یوم شہادت پرکامیاب سیمینار کے انعقاد پر ٹیم ممبرز کی کارکردگی کوسراہا اور اجلاس میں ورلڈکالمسٹ کلب کے مرکزی نائب صدر محمدصفدر سکھیرا سمیت روزنامہ نوائے وقت کے سب ایڈیٹر محمدافضل سکھیرا پر شرپسندعناصر کی طرف سے بہیمانہ تشدد کرنے اورانہیں ڈرانے دھمکانے پر شدیدغم وغصہ اورگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری پرزوردیاگیا اور لاہورمیں ہونیوالے بم دھماکے کے نتیجہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا گیا۔ محمددلاورچودھری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا سے ظلم وبربریت،تشدد،نفرت ،ناانصافی ،تعصبات کے ساتھ ساتھ پاکستان سے دہشت گردی کاصفایا اور پائیدارامن بحال کرنے کیلئے قلم کار اپنابھرپورکرداراداکریں گے۔مذاہب کے مابین مکالمے کی اشد ضرورت ہے۔

مزیدخبریں