لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپرلیگ میں ہونیوالے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کیس میں شاہ زیب حسن کیس کی سماعت چھبیس جولائی تک ملتوی کردی گئی۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والی سماعت میں شاہ زیب حسن کے وکیل کاشف رجھوانہ نے ٹربیونل کے سامنے پی سی بی نے شاہ زیب حسن کی گواہوں کے بارے میں درخواست پر اپنا جواب جمع کروانا تھا لیکن وہ نجی مسروفیات کی بنا پرپیش نہ ہوئے لیکن ان کے اسسٹنٹ نے ٹربیونل کو جواب جمع کرایا۔
اس سماعت کی خاص بات یہ تھی کہ کاشف رجھوانہ نے اپنے گواہان کے تحریری بیانات جمع کرانے کی درخواست بھی جمع کرائی تھی لیکن پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے بیرون ملک ہونے کے باعث اس پر پی سی بی کا موقف حاصل نہیں کیا جاسکا ٹربیونل نے تمام حلات کا جائزہ لینے کے بعد اور شاہ زیب حسن کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست پر کیس کی سماعت کو 26 جولائی تک کے لیے ملتوی کر دیا ۔ شاہ زیب حسن کیس میں پی سی بی کا دعویٰ ہے کہ دوسرے کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ پر اکسانے کا الزام ہے۔