اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکہ اور افغانستان میں موجود بعض عناصر کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کردار کو الزام تراشی کے ذریعہ جھٹلانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اس
وقت کیا جا رہا ہے جب امریکہ،پاکستان کے حوالہ سے اپنی پالیسی کا از سرنو جائزہ لینے میں مصروف ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے افغانستان میں اتحادی فوج کے امریکی کمانڈر جنرل نکلسن سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا جنہوں نے پیر کے روز ان سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ اس موقع پر خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ کے امور پر تبادلہ خیال سمیت پاکستان اور امریکا نے خطے میں امن وسلامتی کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔‘آرمی چیف نے مہمان جنرل کو باور کرایا کہ ’یہ محض اتفاق نہیں کہ پاکستان کے اس وقت یہ فضاءبنائی جا رہی ہے امریکا، پاکستان کے حوالے سے اپنی پالیسی کا جائزہ لے رہا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان مثبت انداز میں دہشت گردی کے خلاف اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ امریکی جنرل نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ معاملات کو سراہا اور استحکام کے لیے پاکستان کے عوام کی کوششوں کی تعریف کی۔پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی ملاقات میں موجود تھے۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے امریکا کے افغانستان میں ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل نکلسن نے ملاقات کی۔ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ کے امور پر تبادلہ خیال سمیت پاکستان اور امریکا نے خطے میں امن وسلامتی کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں آرمی چیف نے افغانستان اور امریکا میں بیٹھے چند عناصر کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اس قسم کی الزام تراشیاں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔‘آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ’یہ ہرگز اتفاق نہیں کہ ایسی الزام تراشیاں اس وقت کی جارہی ہیں جب امریکا، پاکستان کے حوالے سے اپنی پالیسی کا جائزہ لے رہا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’اشتعال کے باوجود پاکستان مثبت انداز میں دہشت گردی کے خلاف اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔‘اس موقع پر جنرل نکلسن نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ معاملات کو سراہا اور استحکام کے لیے پاکستان کے عوام کی کوششوں کی تعریف کی۔ملاقات میں پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی موجود تھے۔
آرمی چیف
امریکہ اور افغانستان میں بیٹھے چند عناصر کی الزام تراشیاں دہشت گردی کیخلاف جنگ کو خطرہ میں ڈال رہی ہیں : آرمی چیف
Jul 25, 2017