اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) کے سربراہ واجد ضیاءکی سپریم کورٹ میں رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات ہوئی، واجد ضیاءنے تحقیقات پر مبنی ریکارڈ رجسٹرار کو جمع کرایا۔ واجد ضیاءایک گھنٹے سے زائد سپریم کورٹ میں موجود رہے ملاقات کے دوران دیگر امور پر بھی بات کی گئی رجسٹرار سپریم کورٹ نے ممبران اور ان کی فیملی کی سیکیورٹی ،تحفظ، خیریت بارے استفسار کےا جبکہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی سے سامان کی منتقلی کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔
جے آئی ٹی/ مواد