ن لیگ سپریم کورٹ کو دباﺅ میں لانا چاہتی ہے بھٹو کا کیس کرپشن، منی ٹریل ،آف شورکمپنی یا اثاثوں کا کیس نہیں تھا خورشید شاہ

اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی مےںقائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سپریم کورٹ کو دباﺅ میں لانا چاہتی ہے،ن لیگ کی ہمیشہ کو شش رہی ہے اداروں سے ٹکراﺅ کرکے فائدہ اٹھاےا جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ن لیگ سپریم کورٹ کو دباﺅ میں لانا چاہتی ہے۔ ماضی میں نوازشریف کوکرپشن کے الزام میں ہٹایا تو سپریم کورٹ نے بحال کردیاتھا۔ ادارے اتنے کمزور نہیں کہ وزرا انھیں ڈرا سکیں ۔انھوں نے کہا ن لیگ کی ہمیشہ کوشش رہی ہے اداروں سے ٹکراﺅ کرکے فائدہ اٹھایا جائے۔ میں نہیں سمجھتا کہ دباﺅ میں آکر سپریم کورٹ اپنا فیصلہ تبدیل کرے گی۔ خورشید شاہ نے کہا بھٹو کا کیس کرپشن، منی ٹریل ،آف شورکمپنی یا اثاثوں کا کیس نہیں تھا۔ جب بے نظیر کی حکومت کرپشن الزام پرختم ہوئی تو ن لیگ نے اس اقدام کو سراہا تھا۔
خورشید شاہ

ای پیپر دی نیشن