فوجی عدالت کا حکم معطل‘ سپریم کورٹ نے ملزم کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے مبینہ دہشت گرد کی سزاءمعطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ، ملزم محماکبر پر 2009 میں دو فوجی اہلکاروں کے قتل اورچھ کو زخمی کرنے کا الزام تھا ۔جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو ملزم کے وکیل ظہور الحق چشتی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے وقت 5کلو بارودی مواد بھی برآمد ہوا تھا،فوجی عدالت نے ملزم کو سزائے موت کا حکم دیا تھا جبکہ پشاور ہائی کورٹ نے سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کردی تھی، ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فوجی عدالت نے قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر نہ رکھا،ملزم کو صفائی کا موقع بھی نہیںدیا گیا،بعدازاں عدالت نے فوجی عدالت کا حکم معطل کر تے ہوئے ملزم کی سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا اور کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی ہے۔
فوجی عدالت حکم

ای پیپر دی نیشن