وزیراعظم محمدنوازشریف نے انجینئرامیرمقام کوپورااختیاردیاہے وہ خیبرپختونخوامیں جس منصوبے پرہاتھ رکھیںگے اسکوپائیہ تکمیل تک پہنچائیںگے شاہدخاقان عباسی

Jul 25, 2017

مردان(نامہ نگار)وفاقی وزیرپٹرولیم و قدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے انجینئرامیرمقام کوپورااختیاردیاہے وہ خیبرپختونخوامیں جس منصوبے پرہاتھ رکھیںگے اسکوپائیہ تکمیل تک پہنچائیںگے ، خیبرپختونخوامیں 26ارب روپے کے سوئی گیس( صفحہ9بقیہ32)
منصوبوںپرکام جاری ہے ،وفاقی حکومت صوبہ میں22لاکھ گھروںکوسوئی گیس کی سہولت فراہم کررہی ہے، اقتصادی راہداری سے صوبہ خیبرپختونخوا اورصوبہ بلوچستان سب سے زیادہ مستفیدہوگا،جبکہ وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدر مشیرانجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ خیبرپختونخوامیںنام نہادتبدیلی کفن لپیٹ رہی ہے،2018کے انتخابات میں تابوت ہم مہیاکرکے صوبہ برد کردیںگے۔ا نہوںنے کہاکہ آج ضلع مردان میںعوام کے جم غفیر نے مخالفین کی بولتی بندکرادی ہے،یہ عوام کی وہ جے آئی ٹی ہے جو2018کے انتخابات میںفیصلہ دیگی اورتبدیلی کے نام پرمینڈیٹ لینے والوںسے بیلٹ پیپرکے ذریعے اپنا بدلہ لیگی، خیبرپختونخوامیں تبدیلی صرف سبزجھنڈاہی لیکرآئیگی، یہ سازشیوںکی بس کی بات نہیں۔ موجودہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوامیں26ارب روپے کے گیس منصوبے شروع کئے ہیںجبکہ خیبرپختونخواکی حکومت نے سوئی گیس کے مدمیںایک پیسہ نہیںدیااورنہ گیس پرخرچ کیا،وفاقی حکومت نے خیبرپختونخواحکومت کوسوئی گیس کی مد میںاضافی12ارب روپے دیئے مگروہ تاحال خرچ نہ ہوسکے اورعوام کوسوئی گیس کی سہولت سے محروم رکھاگیا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ضلع مردان میں حلقہ PK-27 میں 120 کروڑروپے کی لاگت سے سوئی گیس کے میگاپراجیکٹ کاافتتاح کرتے ہوئے ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ حلقہPK-28کیلئے وزیراعظم محمدنوازشریف نے منظوری دی ہے اورانشاءاللہ بہت جلداسکا بھی افتتاح کروںگا۔ اس موقع پرڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی،وفاقی وزیربرائے تیل وقدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی اور ممبرقومی اسمبلی جمشیدمہمندبھی موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ضلع مردان کوگیس کی فراہمی پر وزیراعظم محمدنوازشریف اورشاہدخاقان عباسی کاتہہ دل سے شکرگزارہوں۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان 20کروڑعوام کے فیصلوںکوچیلنج کررہاہے،مخالفین ثابت کریںکرموجودہ وفاقی حکومت کی دوراقتدارمیںبدعنوانی کہاںہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ محمدنوازشریف ترقی کادوسرانام ہے،عمران خان نیازی شیخ چلی بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم بن کروزیراعظم ہاﺅس جاناتوعمران خان کی قسمت میںنہیںالبتہ چا ئے پربلاکروزیراعظم ہاﺅس جانے کاارمان پوراکرسکتے ہیں۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ممبرصوبائی اسمبلی جمشیدمہمندکیساتھ پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت کے دوران جووعدے کئے تھے وہ آج اختتام کوپہنچ گئے جن میںتخت بھائی کاالگ واپڈاڈویژن،لوندخوڑمیںسب ڈویژن کاقیام،جلالہ میں40-MVAکاٹرانسفارمر اور ایک نئے گرڈسٹیشن کاقیام قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ بھی ضلع مردان کے عوام کیلئے ترقیاتی کاموںاورفلاح وبہبودکے منصوبوںمیںکوئی دقیقہ فروگذازشت نہیںکریںگے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ پرویز خٹک اپنے قائدعمران خان کی مانندسازشوںاورالزام تراشیوںکاچیمپئین ہے تاہم سازشی عناصر عملی اقدامات اٹھانے والوںکے مقابلے کاسکت نہیںرکھتے۔انہوںنے کہاکہ ان سازشی عناصرنے حکومت کوغیر مستحکم کرنے اورملک کی ترقی میںروڑے اٹکانے کی بہت کوشش کی مگرالحمداللہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی سیاسی بصیرت اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کی بہترین پالیسیوںکی بدولت ہمیشہ انکومنہ کی کھانی پڑی۔انہوںنے کہاکہ اب عوام ان کے نام نہاددعوںاور وعدوں سے واقف ہوچکے ہیںان شعبدہ بازوںکے نرغے میںاب نہیںآئیںگے بلکہ آئندہ عام انتخابات میںخیبرپختونخواکے عوام اپنابدلہ بیلٹ کے زور پرلیںگے۔وفاقی وزیرشاہدخاقان عباسی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے انجینئرامیرمقام کوپورااختیاردیاہے وہ خیبرپختونخوامیں جس منصوبے پرہاتھ رکھیںگے اسکوپائیہ تکمیل تک پہنچائیںگے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوامیں22لاکھ گھروںکوسوئی گیس کی سہولت فراہم کررہی ہے،اقتصادی راہداری سے صوبہ خیبرپختونخوااورصوبہ بلوچستان سب سے زیادہ مستفیدہوگا،موجودہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت کے دوراقتدارمیں صوبہ خیبرپختونخوامیں 26ارب روپے کے سوئی گیس منصوبوںپرکام جاری ہے جوایک تاریخی تبدیلی ہے۔
شاہدخاقان عباسی

مزیدخبریں