لاہور (نامہ نگار + آئی این پی) فیروزپور روڈ پر خودکش دھماکے میں دو سگے پولیس کانسٹیبل بھائیوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہید ہونے والا کانسٹیبل علی رضا اور کانسٹیبل غلام مرتضیٰ دونوں سگے بھائی تھے۔ وہ دونوں لکھوڈیر کے علاقہ محلہ جٹاں‘ شادی پورہ بند روڈ کے رہائشی تھے۔ علاوہ ازیں ایک شہید ہونے والے شخص کے چھوٹے بچے کے رونے سے جنرل ہسپتال میں ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ سوموار کے روز جب فیروزپور روڈ دھماکے میں شہید ہونے والے ایک شخص کی لاش لائی گئی تو کچھ دیر بعد ایک خاتون اپنے بچے کے ہمراہ وہاں پہنچی اور بچے نے وہاں پر ’’ابو ابو ابو میری بات سنیں‘‘ کہنا اور رونا شروع کر دیا جس سے ہر آنکھ اشکبار ہو گئی اور وہاں موجود افراد بچے کو دلاسہ دیتے رہے۔
کانسٹیبلز علی رضا‘ مرتضیٰ سگے بھائی تھے‘ ابو ابو پکارتے بچے نے سب کو رُلا دیا
Jul 25, 2017