حکومتی اقدامات سے دہشت گردی کے واقعات 89فیصد کم ہوئے: مریم اورنگزیب

Jul 25, 2017

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے، اجتماعی کوشش کے ذریعے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے، صوبائی سطح پر ہونے والے کومبنگ آپریشن پہلے کبھی نہیں ہوئے۔ وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے دہشت گردی کے واقعات میں 89فیصد کمی ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پارٹی کے ساتھ ہیں اور وہ عہدہ بھی نہیں چھوڑ رہے، ان کے متعلق غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پر حکومت اور تمام ادارے ایک پیج پر ہیں‘(ن) لیگ کے اندر کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں‘ وزیراعظم کے مستعفی نہ ہونے پر چودھری نثار سمیت سب وزراء متفق ہیں۔ چودھری نثار (ن)لیگ کے ستون ہیں‘ وہ استعفیٰ کیوں دیں‘ ان کے استعفیٰ کی بات کرنا بھی غلط ہے۔

مزیدخبریں