عمران خان نے کاﺅنٹی، کیری پیکر معاہدے اورلندن فلیٹ کی منی ٹریل ٹوئٹر پر جاری کردی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کاﺅنٹی، کیری پیکر معاہدے اورلندن فلیٹ کی منی ٹریل ٹوئٹر پر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور ن لیگ کو اس طرح کا منی ٹریل سامنے لانے کا چیلنج کرتا ہوں .قوم اور عدالت عظمی کے سامنے چالیس سال پرانا منی ٹریل پیش کررہا ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ساری منی ٹریل عدالت عظمی میں پیش کی جائے گی.منی ٹریل میں سسیکس کی جانب سے کی جانے والی ادائیگیوں کا بینکنگ ریکارڈ بھی شامل ہے.اس کے علاوہ لندن کے فلیٹ کی ادائیگیوں کا سارا بینکنگ ریکارڈ بھی موجود ہے، کیری پیکر کے جانب سے کی گئی ادائیگیوں کا بینکنگ ریکارڈ بھی آ گیا ہے اور اسپانسرشپ سے حاصل ہونے والی آمدن کی تفصیلات بھی مل گئی ہیں جنہیں جلد سپریم کورٹ میں پیش کردیا جائے گا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ کوئی عوامی عہدہ نہ رکھنے یا قانون شکنی نہ کرنے کے باوجود یہ سب کررہاہوں۔

ای پیپر دی نیشن